August 6, 2020

AwiShewi Entertainment Website

Urdu Poetry, Urdu Stories, Urdu Quotes, Urdu Interesting Questions and Urdu Interesting Things Related Website

بیٹی واقعی بیٹی ہوتی ہے – Best Urdu Short Story

Urdu Short Stories in Text

This post has already been read 415 times!

شفیع بابا میرے ساتھ کام کرتے ہیں ان کی عمر 65 سال ہے اور یہ اس ادارے جہاں ہم کام کرتے ہیں سے پچھلے چالیس سال سے منسلک ہیں ان کی دو بیٹیاں اور تین بیٹے ہیں۔ شفیع بابا بہت ہی نفیس، محبت کرنے والے اور با ہمت شخص ہیں میں ان کو پچھلے چار سالوں سے جانتا ہوں میں نے ان کو ہمیشہ ہنستا اور شفقت کرتے ہوئے پایا، یہ ہمیشہ اپنے چالیس سالہ کام کے تجربات اور قصوں کو مزاحیہ طریقے سے اور لطف اندوز ہو کر سناتے ہیں۔ پچھلے سال ان کی بڑی بیٹی کی شادی ہوئی اور چھوٹی بیٹی رہ گئی اِن کے تین بیٹے شادی شدہ ہیں اور ساتھ ہی رہتے ہیں چونکہ یہ غریب طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور سب کو معلوم ہے اس دور میں بیٹی کی شادی کرانا ایک غریب آدمی کے لئے کتنا مشکل ہے لیکن اس باہمت بوڑھے شخص نے تنِ تنہا یہ ذمہ داری خوبصورتی سے نبھائی اب ایک بیٹی کی ذمہ داری رہ گئی تھی اتنی بری ذمہ داری کے باوجود بھی میں نے ان کو کبھی ٹوٹتے نہیں دیکھا اُسی ہمت اور جذبے سے پچھلے ہفتے انہوں نے اپنی دوسری بیٹی کی شادی بھی برے ہی اہتمام کے ساتھ کی۔ شادی کی تمات تقریبات سے فراغت کے بعد جب آج وہ کام پر آئے تو ان کا رویہ معمول سے ہٹ کر تھا چہرے پر ہنسی کی جگہ غم کے آثار نمایاں تھے میں نے بابا سے پوچھا بابا خیریت آج کچھ بُجھے بُجھے سے لگ رہے ہیں سب ٹھیک ہے نا؟ میرا یہ کہنا تھا اور بابا پُھوٹ پُھوٹ کر رونے لگے میں نے ان سے رونے کی وجہ دریافت کی بابا کچھ سمبھلے اور کہا “بیٹا میں نے جوانی سے لیکر بڑھاپے تک بہت تکالیف سہیں میرے بھائیوں نے مجھے جوانی میں گھر سے نکال دیا میں اپنی بیوی اور بچوں کو لے کر دربدر کی ٹھوکریں کھاتا رہا میں پھر بھی نہیں رویا، میری ماں کا انتقال ہو گیا پھر بھی میں نے ہمت نہیں ہاری، میری بیوی مجھے چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہو گئی پھر بھی میں نہیں رویا، میں عمر کے جس حصے پر ہوں بیماریاں میری دہلیز پر رہتی ہیں آئے دن میں کسی نہ کسی بیماری سے لڑ رہا ہوتا ہوں اِن اَن گِنت بیماریوں کے با وجود میں کبھی نہیں ٹوٹا لیکن میں آج ٹوٹ گیا میرے تین بیٹے ہونے کے باوجود بھی آج میں گھر میں اکیلا ہوگیا، میں جب صبح اٹھتا تھا تو میرا ناشتہ تیار ہوتا، میرے کپڑے تیار ہوتے، میرے جوتے پالش ہوتے، میرا پرس، چشمہ اور آئی ڈی کارڈ سب ایک جگہ پر میری بیٹی رکھ دیتی لیکن آج جب میں صبح اُٹھا تو آج نہ ناشتہ تیار تھا نہ کپڑے نہ جوتے، نہ ہی مجھے دروازے تک کوئی چھوڑنے والا تھا اور نہ ہی مجھے کوئی دعا دے کر الوداٰع کہنے والا اور نہ ہی کوئی مجھے تلقین کرنے والا کے بابا خیال سے جانا اور دوائی وقت پر کھا لینا، آج مجھے بہت رونا آیا اتنا میں اپنی زندگی میں کبھی نہیں رویا” یہ سُن کر میں بھی اُداس ہوگیا مجھے اُس وقت بیٹی کی اہمیت کا اندازہ ہوا وہ پرائی ہو کر بھی کبھی پرائی نہیں ہوتی اور بیٹا اپنا ہو کر بھی پرایا ہوجاتا ہے۔ بیٹی واقعی بیٹی ہوتی ہے۔

احسن لاکھانی

——— The End ——-

This Urdu Short Story is full of emotions and Lesson. This Urdu font story is highlighting the value and importance of Daughter.

Urdu short stories with moral are always worth reading because these short stories give you learning and entertainment at the same time.

We have started short stories in Urdu language so Urdu Keen readers can also enjoy clean and family stories on our blog.

We will try to compose more very short stories in Urdu so our Blog can add some value to our readers because we value our respectable readers.

So for more stories with moral lesson in urdu keep connected and comment below your feedback about this Urdu Short Story

TAGS: story in urdu, story urdu, in urdu story, urdu fairy, urdu story,
urdu fairy tales new stories 2017, urdu fairy tales new stories 2018, stories for kids in urdu, kids story in urdu, urdu fairy tales stories, urdu stories for kids, fairy tales in urdu, kahaniyan in urdu, stories in urdu, urdu story islamic, urdu story with moral, urdu story 2018, urdu story pdf, urdu story cartoon, urdu story new 2019, urdu story books pdf, urdu story 2019, urdu story writing, urdu story video, urdu story new, urdu story books, urdu story love, urdu story for kids, Urdu Fairy Tales, urdu kahani for childrens, jenny story in urdu urdu story, lake story in urdu urdu story, fairy tail in urdu, fairy tail, fairy tales, Urdu Kahaniya, urdu stories, urdu kahani, jenny story, lake story, witch story, To Your Good Health Story | in Urdu, Princess of the Blue Mountain Story in Urdu, The Grumpy Old Man Story in Urdu, funny story, shopkeeper story, The Magic Swan Story in Urdu, Mangita And Larina Story in Urdu,

This post has already been read 415 times!

Code List Asw Zone

Download Free And Null Stuff
1. Download Php And Java Script Nulled
2. Download Android and ios Source Code Nulled
3. Download Premium Plugin Nulled
CLICK HERE AND DOWNLOAD UNLIMITED
close-link